: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ: ۲۱؍اگست (نامہ نگار)مکان اور کھیت کی زمین کو لے کر آپسی رنجش میں
ایک نوجوان کے قتل کا واقعہ دیگلور تعلقہ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق
دیگلور تعلقہ کے کوٹے کلور گاؤں کے رہنے والے پانڈورنگ بیداپورے (۳۵سال )
کو سریش بیداپورے ،رمیش بیداپورے ، بجرنگ بیداپورے ، گنگادھر بیداپورے ،
ملو بیداپورے ، ناگناتھ نملواڑ ، رام چندر نملواڑ ان لوگوں نے مل کر شام
۵؍بجے کے وقت روک کر کہا کہ تو اپنا مکان اور
کھیت ہمارے نام پر کیوں نہیں
کررہا ہے ۔ کھیت اور مکان کے زمین کو لے کر مذکورہ سات افراد نے پانڈورنگ
پر چاقو ، کلہاڑی ، کتی سے حملہ کردیا ۔ جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا تھا ۔
اُسے علاج کی غرض سے ناندیڑ لایاگیا مگر اس کی موت ہوگئی ۔ پانڈورنگ کے
والد شنکر بیداپورے کی شکایت پر مذکورہ ملزمین کے خلاف دیگلور پولس اسٹیشن
میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مذکورہ قاتلوں کے حملے میں شنکر بیدا
پورے بھی زخمی ہوئے ہیں ۔